حکومت کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم کرے، ساجد احمد

بدھ 17 مئی 2017 13:48

حکومت کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم کرے، ساجد احمد
اسلام آباد ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا ہے کہ کراچی پورے پاکستان کو ریونیو فراہم کرتا ہے‘ حکومت کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم کرکے اسے واپس لے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ساجد احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کے الیکٹرک حکومت سے اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکی۔ جب سے کے الیکٹرک کو بجلی کا نظام ملا ہے کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال خراب ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو ریونیو فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ 27 گھنٹوں سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ حکومت کے الیکٹرک کو واپس لے اور ان کی اجارہ داری ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :