تھر میں بچوں کی ہلاکت‘ غذائی و ادویات کی قلت کے حوالے سے تحریک التواء منظور کی جائے، شیر اکبر خان

بدھ 17 مئی 2017 13:50

تھر میں بچوں کی ہلاکت‘ غذائی و ادویات کی قلت کے حوالے سے تحریک التواء ..
اسلام آباد ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تھر میں بچوں کی ہلاکت‘ غذائی و ادویات کی قلت کے حوالے سے تحریک التواء منظور کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے 9 مئی کو تحریک التواء جمع کرائی گئی تھی۔ یہ انسانی مسئلہ ہے اس تحریک التواء کو منظور کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 130 ہو چکی ہے۔ تھر میں غذائی قلت ہے اور ادویات بھی کم ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سیکرٹریٹ نے قواعد کے تحت اس کا جواب دے دیا ہے، سپیکر سے چیمبر میں ملاقات کرلیں۔

متعلقہ عنوان :