ریسکیو1122 ممکنہ سیلاب کے پیش ِنظر عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، مظہر شاہ

بدھ 17 مئی 2017 14:29

ریسکیو1122 ممکنہ سیلاب کے پیش ِنظر عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، مظہر ..
سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جہاں حادثات اور آگ کی ایمرجنسیز میںعوام کی مدد فراہم کررہی ہے، وہا ں پر ممکنہ سیلاب کے پیش ِنظر عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ریسکیوئرز کی تیراکی کی عملی مشقوں کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں 85جھال کے قریب سوئنگ پول میں ریسکیوئرز کو تیراکی عملی مشقیں کر وائی گئی تاکہ کسی بھی ناگہانی حالات میںتمام ریسکیوئرز عوام کو مدد فراہم کرسکیں، اس موقع پر سکوباکی ٹریننگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈروننگ ایمرجنسی میں کس طرح تلاش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا سٹاف ، گاڑیاں اور آلات مکمل آپریشنل آلات میں ہیں،خدانخواستہ کسی بھی سانحہ کی صورت میں تمام اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :