ریڈ فاونڈیشن سالانہ چار کروڑ روپے کی خطیر رقم یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت پر صرف کر رہی ہے ،عبدالرشید ترابی

21 کروڑ روپے آزاد کشمیر میں اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں دے رہے ہیں جوبیروز گاری کا خاتمہ ،حکومت کا بوجھ میں کم کر رہی ہے ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

بدھ 17 مئی 2017 14:39

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) ممبر قانون ساز اسمبلی ریاست جموں و کشمیر و امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریڈ فاونڈیشن سالانہ چار کروڑ روپے کی خطیر رقم یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت پر صرف کر رہی ہے جبکہ 21 کروڑ روپے آزاد کشمیر میں اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں دے رہے ہیں جو کہ بے روز گاری کے خاتمے اور حکومت کا بوجھ میں کم کر رہی ہے اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے منظم منصوبہ بندی کیلئے کام کر رہی ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے قانون سازی کے لیے تحریک کی جائے گی جو بہتر اور کوالٹی آف ایجوکیشن اور بورڈ میں بہتر نتائج دے رہے ہیں انہیں سرکاری سطح پر فنڈز فراہم کیے جائیں اور سرکاری سطح پر سرپرستی کی جائے ریڈ کی تعلیمی پالیسی کو بیرون دنیا کے اندر بھی بڑی سطح پر پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور وہ ریڈ سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن نے آزاد کشمیر کے گرتے ہوئے معیار تعلیم کو سہارا دیا ہے اور وہ اس وقت خطے میں روشنی کی ایک امید اور کرن بن چکی ہے ہمارا خواب تھا کہ خطے میں ایک ایسا تعلیمی انقلاب برپا کیا جائے ایک ایسی نسل تیار کی جائے جو خطہ سے نظریاتی وابستگی رکھتی ہو جو رول ماڈل ہو اور اسلام کا ایک فلاحی اور عادلانہ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے جو تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دے اقدار اور کوالٹی کے حوالے سے ریڈ فائونڈیشن نے اپنے اہداف کو بخوبی پورا کیا ہے جس پر ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فائونڈیشن ریجن باغ کے زیر اہتمام ایوارڈ اینڈ ریوارڈ شو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت جنرل منیجر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ریڈ فائونڈیشن اسلم حجازی نے کی تقریب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریڈ فائونڈیشن شاہد رفیق،ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن ریجن باغ سیّد ظہیر گردیزی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ باغ سردار راشد آزاد، اے ای اوز حنیف ثاقب، خورشید خان، منیجر ڈی او ای ریڈ شاہ زیب حنیف،تنویر انور خان، خالد کھوکھر، کرنل(ر) اسماعیل خان، نعیم حمید، حسیب خان،مہتاب اشرف، سیّد افراز گردیزی،حمید اللہ خان، عبدالقدیر، عاطف افتخار،زاہد صیاد،ذوالفقار حمد، اختر حمید،عطا لرحمان،سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن محدود وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے تجاویز دی ہیں اور انہوں نے عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی تشکیل اور این ٹی ایس کے قیام سے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی حکومت ریڈ فائونڈیشن سمیت دیگر پرائیویٹ سیکٹر میں مثالی کارکردگی دکھانے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے ہم سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ عالمی سطح پر اس وقت تہذیبوں کی یلغار ہے بر طانیہ، فرانس، جرمنی جیسے ممالک جو انسانی حقوق کے دعویدار ہیں وہاں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کو تعلیمی اداروں اور نوکریوں سے باہر کیا جا رہا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کی نظریاتی، دینی و اخلاقی تربیت کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں میں بچیاں بھارتی فورسز پر پتھر برسا کر نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں ریڈ فائونڈیشن مسئلہ کشمیر کو اپنے نصاف کا لازمی حصہ بنائے صدر تقریب اسلم حجازی نے ایوارڈ اینڈ ریوارڈ شو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن نے آزاد کشمیر میں اس وقت مسابقت کا ماحول پیدا کر دیا ہے ریڈ کے تقریبا ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اساتذہ کرام اپنے مشنری جذبہ کے تحت تقریبا ایک لاکھ طلبہ و طالبات کی درس و تدریس میں کوشاں ہیں ہمارے اساتذہ اگلے مورچوں کے سپاہی ہیں ملک و قوم کی نظریں ان پر مرکوز ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ باغ سردار راشد آزاد نے ایوارڈ سرمنی سے اپنے خطاب میں کہا کہ باغ میں ریڈ فائونڈیشن کی کارکردگی بہت اچھی ہے ریڈ کی بعض اچھی باتوں اور اقدامات کو میں نے خود بھی اختیارکر کے سرکاری سیکٹر میں بہتری لائی ہے جب تک ہم تعلیمی سیکٹر میں موثر مانیٹرنگ سسٹم متعارف نہیں کروائیں گے بہتری نہیں لائی جا سکتی دعوے سے کہتا ہوں کہ باغ میل سیکٹر میں ٹھیکہ سسٹم کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے جہاں کوئی خرابی نظر آئے میڈیا نشاندہی کرے اس کی اصلاح کرینگے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریڈ فائونڈیشن شاہد رفیق نے ایوارڈ شو میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن سیکنڈری ایجوکیشن میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد اب پرائمری ایجوکیشن پر فوکس کر رہے ہیں پرائمری ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے جلد ایک ایسا اور نیا نظام متعارف کروا رہے ہیں جس سے تعلیمی انقلاب برپا ہو گا دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ان کے نظام تعلیم کو نہ صرف پرکھنا ہو گا بلکہ ان سے بہتر نظام تعلیم دینا ہو گا ہمیں ملک و قوم کی تبدیلی کیلئے بنیادی تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی، ایجادات اور گڈ گورننس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن ریجن باغ سیّد ظہیر گردیزی نے تمام مہمانوں اور بالخصوص اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ریڈ فائونڈیشن ریجن باغ گزشتہ کئی سالوں سے آزاد کشمیر بھر میں نمایاں کارکردگی دکھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن ریجن باغ میں اساتذہ کی تنخواہوں پر21کروڑ اور یتیم بچوں کی کفالت پر چار کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں گزشتہ سال باغ ریجن سے بورڈ میں چار پوزیشنز حاصل کیں اس بار عوام کو بڑی خوشخبری دینگے اور ہر سطح پر بہتر کارکردگی دکھائیں گے اس موقع پر ریجنل منیجر نے شاندار کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ریڈ فائونڈیشن ریجن باغ نے سیکنڈری، ہائیر سکینڈری اورالیمنٹری سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات میں 19لاکھ روپے کی خطیر رقم ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقسیم کی اور ریجن باغ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 45طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا ہے۔