چین اور سری لنکا کے مابین اقتصادی ،تکنیکی،سرمایہ کاری ا ور دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط

کولمبو بندرگاہی شہر ،ہمبنٹوٹا بندرگاہ، لاجسٹک اور صنعتی پارک کی تعمیر سمیت دیگرمنصوبوںپرعمل درآمد کیلیے تیار ہیں، امید ہے سری لنکا قوانین، پالیسی سازی، سلامتی اور رائے عامہ سے متعلق سازگارماحو ل فراہم کریگا چینی وزیر اعظم کی سریلنکن ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 16:19

چین اور سری لنکا کے مابین اقتصادی ،تکنیکی،سرمایہ کاری  ا ور  دو طرفہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) چین نے سری لنکا کی جانب سے قوانین، پالیسی سازی، سلامتی اور رائے عامہ سے متعلق سازگارماحو ل کی فراہمی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولمبو بندرگاہی شہر ،ہمبنٹوٹا بندرگاہ، لاجسٹک اور صنعتی پارک کی تعمیر سمیت دیگرمنصوبوںپرعمل درآمد کیلیے تیار ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سے سری لنکن ہم منصب رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات کی۔

اس موقع پر لی نے کہا کہ چین سری لنکا تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں مستحکم تعاون فروغ پا رہا ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری،بنیادی تنصیبات ا ور پیداواری صلاحیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

چین سری لنکا کے ساتھ کولمبو بندرگاہی شہر ،ہمبنٹوٹا بندرگاہ، لاجسٹک اور صنعتی پارک کی تعمیر سمیت دیگرمنصوبوںپرعمل درآمد کیلیے تیارہے،چین سری لنکا کی جانب سے قوانین، پالیسی سازی، سلامتی اور رائے عامہ سے متعلق سازگارماحو ل کی فراہمی کی توقع ر کھتاہے۔

سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک چین کے قریبی تعاو ن سے چین کے صنعتی وکاروباری اداروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گا۔سری لنکا کے کولمبو بندرگاہی شہر اورہمبنٹوٹا بندرگاہ سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک ان سے استفادہ کرسکیں۔ملاقات کے بعد دونوں وزرا اعظم کی موجودگی میں اقتصادی و تکنیکی تعاون ا ور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :