فاٹاریفارمزکو قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے، چیئرمین سینٹ

بدھ 17 مئی 2017 16:27

فاٹاریفارمزکو قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے، ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) سینٹ کے چیئرمین میاں رضاربانی نے کہاہے کہ فاٹاریفارمزکا بہت عرصے سے انتظارہورہاہے اس عمل میں تمام سٹیک ہولڈرزکوشامل کیاجائے تاکہ صلاح ومشورے کے ساتھ قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق اصلاحات کوعملی جامہ پہنایاجاسکے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے، فاٹاریفارمز قومی اسمبلی میں زیربحث ہیں اوراس کے بعد انھیں سینٹ میں پیش کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے بدھ کے روزنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے اورتمام قوم کومتحدہوکراس ناسورکے خلاف لڑناہوگا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کودہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرنے میںکرداراداکرناچاہئے،انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے صوبے فائدہ نہیں اٹھارہے حالانکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو کافی اختیارات دئیے گئے ہیں اوراس سے فائدہ اٹھانے کیلئے طریقہ کاربھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کی کونسل کوفعال بنادیاگیاہے اورکسی صوبے کوکوئی مسئلہ درپیش ہوتووہ اپنا مسئلہ سی سی آئی میں اٹھا سکتا ہے اگرادھر بھی مسئلہ حل نہ ہوتواسے پارلیمنٹ میں بھی لایاجاسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ سینٹ کے اختیارات کوبڑھایاجائے تاکہ چھوٹے صوبوں کے مفادات کاتحفظ ہو۔

متعلقہ عنوان :