حجاج کی بہتر خدمت کو یقینی بنایا جائے، ڈائریکٹر حج امتیاز علی شاہ کو دینی کتب پیش کی گئیں

بدھ 17 مئی 2017 16:30

حجاج کی بہتر خدمت کو یقینی بنایا جائے، ڈائریکٹر حج امتیاز علی شاہ کو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) حج عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عون نقوی نے حاجی کیمپ کراچی کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈائریکٹر حج امتیاز علی شاہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حاجی کیمپ کی خدمات کو گذشتہ سالوں سے زیادہ بہتر اور مثالی قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی حجاج کی بہتر خدمات خصوصاً حج ویزہ،میڈیکل سہولیات ،کتب کی ترسیل اور تربیتی پروگراموں کو سر انجام دینے میں بہتری ہوگی۔

بعد ازاں انہوں نے ڈائریکٹر حج امتیاز علی شاہ کو اپنی کتب پیش کیں جبکہ ڈائریکٹر حج نے حجاج کی خدمات اور تربیتی پروگراموں کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں ماسٹر مائنڈز کی سند دی۔ اس موقع پر دیگر اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے مولانا عون نقوی کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حجاج کی خدمت اور بہتر انداز میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :