آل پنجا ب انٹر ریجن اینڈ یونٹ کے زیر انتظام سنگل،ڈبل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بدھ 17 مئی 2017 16:41

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) آل پنجا ب انٹر ریجن اینڈ یونٹ کے زیر انتظام سنگل،ڈبل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روزہ انٹرریجن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ15مئی سے شرو ع ہوا جس میں8ریجن کی سنگل و ڈبل ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان ٹیموں میں سرگودھا،بہاولپور،ڈی جی خان، شیخوپورہ،راولپنڈی، موٹر ویM1، M2 اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بیڈ منٹن سنگل ایونٹ فائنل میچ میں پی ایچ پی نے ڈی جی خان کی ٹیم کو10پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل میچ جیت لیا، اس طرح بیڈ منٹن ڈبل ایونٹ کے فائنل میچ میں موٹروے پولیسM1 کی ٹیم نے ڈی جی خان کی ٹیم کو 15 پوائنٹس سے شکست دیکر فاتح قرار پائی۔اس موقع پر فائنل میچز کے مہمان خصوصی ایس پی پٹرولنگ توثیق حیدر تھے۔،آخر میں انہوں نے سنگل کے ونر طاہر شاہ اور ڈبل کے ونر قیصر اور سہیل کو گولڈ میڈل اور رنر اپ ٹیم کو سلور میڈل دیے گئے،اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک نیو فر بختار اور ڈائریکٹر ریڈر گروپ آف کالجزپروفیسر شوکت علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :