فاٹا اصلاحات کی وفاقی کابینہ نے منظور دی، اب عمل درآمد کروانا ہے‘ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں‘ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا

وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 16:41

فاٹا اصلاحات کی وفاقی کابینہ نے منظور دی، اب عمل درآمد کروانا ہے‘ مولانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کیوفاقی کابینہ نے منظور دی،اب عمل درآمد کروانا ہے‘ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں‘ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اکثریت کی رائے کو دیکھنا ہے ہم نے وہ کرنا ہے جو فاٹا کی عوام کے مفاد میں ہوگا۔

فاٹا اصلاحات کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اب فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کروانا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں دونوں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے مشاورت جاری رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے گی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا معاشی مسائل ‘ زراعت جیسے شعبوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔