پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر دبائو قبول نہیں کرینگے، شیخ رشید احمد

بدھ 17 مئی 2017 16:41

پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر دبائو  قبول نہیں کرینگے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر دبائو قبول نہیں کرینگے‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55,56 پر آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا‘ 19مئی کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا ‘ انتخابی اصلاحات میں تاخیر درست نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے اس حوالے سے مکمل تعاون کریں گے۔ پاکستان کی چین کے ساتھ دوستی دیرنیہ اور ہمالیہ سے بلند ہے ہمیں چین کے ساتھ دوستی پر اعتماد ہے لیکن پاکستان کی قومی سلامتی کے معاملے پر دبائو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ این اے پچپن چھپن سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لوں گا اس حوالے سے شفقت محمود نے جو بات کی ہے درست ہے یہ فیصلہ بڑی سوچ بچار کے بعد کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی انیس مئی کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا جبکہ انتخابی اصلاحات میں تاخیر درست نہیں۔