اے پی سی سی نے اگلے سال کے لئے 2.158 کھرب روپے کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی

موجودہ سال سے 29 فیصد زائد ہے ، رپورٹس

بدھ 17 مئی 2017 16:50

اے پی سی سی نے اگلے سال کے لئے 2.158 کھرب روپے کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) رابطہ کمیٹی برائے سالانہ منصوبہ بندی ( اے پی سی سی ) نے اگلے سال کے لئے 2.158 کھرب روپے کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جو موجودہ سال کے 1.675 کھرب روپے کے آڈٹ لے سے 29 فیصد زائد ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات اگلے سال کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خطیر اختصاص ( ALLOCATION) کو ظاہر کرتی ہے اور اگلے سال کے انتخاباٹ کے رحجانات کو ظاہر کرتی ہے تاہم یہ شازو و نادر ہی موقع ہو گا کہ اے پی سی سی صرف ترقیاتی پروجیکٹس کی منظوری دے گی ۔

یہ نہ تو معاشی اعشاریوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور نہ ہی اگلے سال کے لئے بڑے معاشی اہداف کا تعین کرے گی اور یہ وہ کچھ ہے جو اسے پی سی سی ایجنڈے کا اہم حصہ رہا ہے اور یہ قومی اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے التواء کے باعث ہوا ہے جو اے پی سی سی اجلاس سے دو دن قبل طلب کیا گیا تھا ۔ رپورٹس میں معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ سال 2017 کے لئے پی ایس ڈی پی 1.001 کھرب روپے ہے جبکہ موجودہ سال کا 800 ارب روپے تھا جو 25 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :