Live Updates

پی آئی اے پروازسےمنشیات برآمد،پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 مئی 2017 16:04

پی آئی اے پروازسےمنشیات برآمد،پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17مئی2017ء) : تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پی آئی اے کے جہاز سے لندن میں منشیات برآمد ہونے پر ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہونے پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعہ کی تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے اس واقعہ سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے مزید برآں انہوں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اداروں کی تباہی کی ذمہ داری مسلم لیگ ن کی حکومت پر عائد ہوتی ہے ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں ان کا سدِ باب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات