مصر کے ویٹ لفٹرز محمد محمود نے چوتھے اسلاملک سولیڈیریٹی گیمز مینز ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا

بدھ 17 مئی 2017 16:57

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) مصر کے ویٹ لفٹرز محمد محمود نے چوتھے اسلاملک سولیڈیریٹی گیمز مینز ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

آذربائیجان میں جاری میگا گیمز کے مینز ویٹ لفٹنگ کے مائنس 77 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں مصری تن ساز محمد محمود نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 348کلوگرام وزن اٹھا کر ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، عراق کے احمدفاروق 320 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرے اور ترکی کے سیلک تیسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :