پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی گرفتار ی غیر جمہوری اور غیر قانونی عمل ہے ‘پر امن مظاہرے پر دھاوا بول کر یزدیدیت کی یاد تازہ کی گئی ہے ‘جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ کی بات چیت

بدھ 17 مئی 2017 17:00

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی گرفتار ی غیر جمہوری اور غیر قانونی عمل ہے پر امن مظاہرے پر دھاوا بول کر یزدیدیت کی یاد تازہ کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘سندھ حکومت نے پر امن مظاہرے پر دعویٰ بول کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی جمہوری پارٹی ہے چیئرمین مصطفی کمال کی گرفتاری آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے پر امن مظاہرین پر سندھ پولیس کا لاٹھی چار اور مظاہرین پر تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن دونوں ڈاکو جماعتیں ہیں ملک پاکستان کو دونوں جماعتوں نے لوٹ لوٹ کر دیوالیہ کر دیا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کو فوری رہا کیا جائے اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو پھر حالات کشیدہ ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور وفاقی حکومت پر عائد ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن اور جمہوری لوگ ہیں ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اگر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :