وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس بحران سے بچنے کے لئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کر دیا

بدھ 17 مئی 2017 17:02

وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس بحران سے بچنے کے لئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کر دیا ہے،وفاقی کابینہ کی منظوری سے سات سال بعد کنکشن دینے پر عائد پابندی ختم کی گئی تاہم ذرائع نے بتایا کہ پابندی ختم ہونے کے باوجود کمپنی نے انڈسٹری کو کنکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں گیس بحران پیدا نہ ہو، سوئی ناردرن گیس ذرائع نے بتایا کہ صنعت کو کنکشن فراہم کرنے سے گیس بحران کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے انڈسٹری کو کنکشن نہیں دیئے جائیں گے،وفاقی کابینہ نے ایل این جی کی بنیاد پر صنعتی،کمرشل اور ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنکشن کی منظوری ہوئی تھی جس کے بعد کمپنی نے کمرشل اور ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنکشن دینے کے لئے طریقہ کار مرتب کرنا شروع کر رکھا ہے، یکم جون سے ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن کی درخواستوں کی وصولی شروع ہونے کا امکان ہے۔