مسلم کانفرنس سوا داعظم جماعت ہے ‘مسلم کانفرنس آج بھی آزادکشمیر سمیت بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کے دلوں پر راج کرتی ہے ‘دنیا کے تمام ممالک میں موجود تارکین وطن اور اوورسیز کا لگائو مسلم کانفرنس سے ہے

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹھوی کی بات چیت

بدھ 17 مئی 2017 17:04

اسلام گڑ ھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹھوی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سوا داعظم جماعت ہے مسلم کانفرنس آج بھی آزادکشمیر سمیت بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کے دلوں پر راج کرتی ہے دنیا کے تمام ممالک میں موجود تارکین وطن اور اوورسیز کا لگائو مسلم کانفرنس سے ہے آزادکشمیر کی تمام غیر ریاستی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے الیکشن میں آزادکشمیر عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لے کر بعد میں غیر ریاستی جماعتوں کے لیڈران قومی خزانے کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنا نے میں مصروف رہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔چوہدری بشیر رٹھوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس قائد ملت سردار عبدالقیوم خان (مرحوم ) کے مشن جاری و ساری رکھے ہوئے ہے صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردا رعتیق احمد خان ایک نڈ ر اور بہادر سیاست دان ہیں اور پارٹی کے کارکنان ان کے قیادت میں متحد و منظم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس وہ واحد جماعت ہے جس پر آج تک کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نو میں نوراکشی جاری ہے اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اندر مسلم کانفرنس دن بدن مضبوط سے مضبوط ترہوتی جار ہی ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں انشاء اللہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے گڈ گورننس اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے فاروق حیدر نے سوشل میڈیا کو گٹر میڈیا کہہ کر صحافی برداریوں کی تذلیل کی ہے فاروق حیدر کو فوری طور پر اپنے بیان کو واپس لے کر معافی مانگنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :