خانہ کعبہ کی زیارت کرنیوالے افراد خوش نصیب ہوتے ہیں‘خالق کائنات جس کو توفیق دیتاہے ‘ اسی کو اپنے گھر کی زیارت نصیب کرتاہے‘ بحیثیت مسلمان ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چائیے کہ ہم ایسے وسائل اپنے لیے مہیا کریں کہ حج وعمر ہ کی سعادت حاصل کرسکیں

مہتمم بندوبست آزاد جموں وکشمیر سردار جمیل صفدر کا تقریب سے خطاب

بدھ 17 مئی 2017 17:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) مہتمم بندوبست آزاد جموں وکشمیر سردار جمیل صفدر نے کہاہے کہ خانہ کعبہ کی زیارت کرنیوالے افراد خوش نصیب ہوتے ہیں۔خالق کائنات جس کو توفیق دیتاہے ۔ اسی کو اپنے گھر کی زیارت نصیب کرتاہے ۔ بحیثیت مسلمان ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چائیے کہ ہم ایسے وسائل اپنے لیے مہیا کریں کہ حج وعمر ہ کی سعادت حاصل کرسکیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیلدار محکمہ مال انجم فاروق عباسی کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر ریونیواکیڈمی مظفرآباد اور محکمہ بندو بست کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سردار عابد حسین، وزیراعظم سیکرٹریٹ سے عامر اعجاز عباسی ، تحصیلدا ربندوبست چودھری لعل الدین ، نائب تحصیلدار بندوبست عبدالرشید عابد، عدنان میر سلہریا ، ظفر اعوان، اسسٹنٹ ہمراہ مہتمم بندوبست صابر حسین کھوکھر ، عامر رحیم راجہ ، محمد اشفاق پٹواری ، عامر میر پٹواری ، معاون مہتمم بندوبست خورشید ہاشمی ، سید ممتاز حسین شاہ ، محمد فیاض سمیت آفیسران واہلکاران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اور انجم فاروق عباسی کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ خالق کائنات ہر ذوق رکھنے والے مسلمان کو خانہ کعبہ کی زیارت نصیب فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :