غداری کیس:پرویزمشرف کوفوج کی سیکیورٹی دینےکی شرط قبول نہیں،پراسکیوٹراکرم شیخ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 مئی 2017 17:13

غداری کیس:پرویزمشرف کوفوج کی سیکیورٹی دینےکی شرط قبول نہیں،پراسکیوٹراکرم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17مئی2017ء) : سابق صدرمملکت پرویزمشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹراکرم شیخ نےخصوصی عدالت میں جواب داخل کروادیا۔ پراسیکیوٹراکرم شیخ نے دلائل دیے کہ عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف جب تک سرینڈرنہیں کرتے ان کا وکیل بھی پیش نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے کیلیے تیار ہے۔ کیونکہ ملک کے ہرشہری کوسکیورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ پرویزمشرف کو فوج کی سیکیورٹی دینے کی پیشگی شرط قبول نہیں۔ واضح رہے پرویز مشرف کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر فوج کی سیکیورٹی کی شرط رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :