میاں صاحب شیراچھاجانورنہیں ہوتاکمزوروں کوکھاجاتاہے،آصف زرداری

پشاورمیں پراناپاکستان بھی اجڑاہوانظرآیا،خیبرپختونخواہ میں آئندہ سونامی نہیں کوئی اورجماعت اقتدارمیں ہوگی،پی ایس پی کوپارٹی ہی نہیں مانتا،ٹکٹس خودتقسیم کروں گا،آئندہ حکومت بناکردکھاؤں گا۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 مئی 2017 17:58

میاں صاحب شیراچھاجانورنہیں ہوتاکمزوروں کوکھاجاتاہے،آصف زرداری
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17مئی2017ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب شیراچھاجانورنہیں کمزوروں کوکھاجاتاہے،سونامی اچھی چیزنہیں سونامی توتباہی لاتی ہے،پشاورمیں پراناپاکستان بھی اجڑاہوانظرآرہاہے،خیبرپختونخواہ میں سونامی نہیں کوئی اورجماعت اقتدارمیں ہوگی،پی ایس پی کوپارٹی ہی نہیں مانتا،ٹکٹس خودتقسیم کروں گا،آئندہ حکومت بناکردکھاؤں گا۔

انہوں نے پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں کسی نے بھی نہیں کہا کہ نئے پاکستان ہم خوش ہیں۔پشاورمیں کہیں بھی نیاپاکستان نہیں دیکھا۔مجھے تویہاں پراناپاکستان بھی اجڑاہوانظرآرہاہے۔انہوں نے کہا کہ سونامی اچھی چیزنہیں سونامی توتباہی لاتی ہے،کے پی کے میں سونامی نے تباہی مچائی۔

(جاری ہے)

امیدہے اب خیبرپختونخواہ میں سونامی نہیں کوئی اورجماعت اقتدارمیں ہوگی۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شیرہرچیزکھانے کی بات کررہاہے۔میاں صاحب بھی کہہ رہے ہیں کہ ہرچیزکھاجاؤں گا۔خودکوشیرکہنے والوں کوپتاہوناچاہیے کہ شیردرندہ ہوتاہے۔میاں صاحب شیراچھاجانورنہیں ہوتاوہ کمزوروں کوکھاجاتاہے۔حکومت کے چارسال گزگئے لیکن وعدے پور نہیں ہوئے۔جبکہ ہم نے اوپرسے نیچے تک سب کی 150فیصدتنخواہیں بڑھائیں۔آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب،جنوبی پنجاب ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ اور سندھ میں الیکشن کے دوران ہرجگہ نکلیں گے۔

آصفہ سندھ جبکہ بلاول اورمیں پنجاب اور خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں انتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ این آراوالیکشن نہیں ہونے دیں گیالیکشن رزلٹ لے کراٹھیں گے۔الیکشن کیلئے خودٹکٹس تقسیم کروں گا۔پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدارمیں آئے گی اور انشاء اللہ حکومت بناکردکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی دروازے بندنہیں ہوتے سب کوخوش آمدیدکہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ جج نے کسی کوگارڈفادرکہہ دیاتواب میں کیاکہوں؟انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کوپارٹی نہیں مانتا۔جلسے کی خواہش ہے توکسی گراؤنڈمیں کریں ریڈزون میں اجازت نہیں ہے۔اپنے مقاصد کیلئے شاہراہ فیصل بلاک کرناہے تواس کی بھی اجازت نہیں ۔