غیر ملکی سرمایہ کاری 104.9فیصد اضافہ سے 2.323ارب ڈالر پہنچنا خوش آئند ہے‘عارف قاسم

سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی صنعتوں کا قیام اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا‘صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

بدھ 17 مئی 2017 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) تاجر رہنما صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی10ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 104.9فیصد اضافہ سی2.323 ارب ڈالر تک پہنچنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) بھی 12.7فیصد اضافہ سے 1.733ارب ڈالر پہنچ گئی ہے انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاروںکے لیے بہترین ماحول کی فراہمی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عارف قاسم نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندر گاہ کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااورحکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :