یم کیو ایم کا کے الیکٹرک کے رویے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاسسے بائیکاٹ

حکومت اگر کے الیکٹرک کو لگام نہیں دے سکتی تو وفاقی وزیر پانی وبجلی استعفیٰ دے دیں،متحدہ رہنما

بدھ 17 مئی 2017 18:59

یم کیو ایم  کا کے الیکٹرک کے رویے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاسسے بائیکاٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے رویے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔حکومت اگر کے الیکٹرک کو لگام نہیں دے سکتی تو وفاقی وزیر پانی وبجلی استعفیٰ دے دیں ۔ متحدہ نے کے الیکٹرک کو وفاق کے ماتحت کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے رویے سے تنگ آکر قومی اسمبلی کے اجلاس کا ٹوکن بائیکاٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

متحدہ رہنما ساجد رحمت نے کہا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو غذاب میں مبتلا کررہا ہے ۔ کے الیکٹرک اپنے معاہدات کی پابندی بھی نہیں کررہا۔ اگر وفاقی وزیر پانی و بجلی کے لیکٹرک کو لگام نہیں دے سکتے تو وہ خود استعفیٰ دے دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کے رویے سے تنگ آکر ٹوکن واک آؤٹ کرتے ہیں ۔متحدہ اراکین کے چلے جانے کے بعد وزیر مذہبی امور انہیں منانے گئے لیکن متحدہ اراکین سے ملاقات ہی نہ ہوسکی (صدام ، میرخان ، طارق ورک)