دہشت گردی کے خلاف نوجوان نسل کے کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد آج آرمی آڈیٹوریم میں ہوگا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کرینگے، آئی ایس پی آر

بدھ 17 مئی 2017 19:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) دہشت گردی کے خلاف نوجوان نسل کے کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد آج جمعرات کو آرمی آڈیٹوریم میں ہوگا ۔جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یہ سیمینار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے۔ جس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔ سیمینار کا واحد مقصد انتہاپسندی کے انسداد کے حوالے سے نوجوانوں میں جذبہ سوچ اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ تاکہ وہ دہشت گردی کے سدباب میں اپنا قومی کردار ادا کرسکیں۔(صدام)