مقبوضہ کشمیر، میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

بدھ 17 مئی 2017 20:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوبدھ کے روز سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجما ن ایڈووکیٹ شاہد الاسلام نے سرینگر سے شائع ہونیو الے ایک انگریزی روز نامے کو فون پر بتایا کہ قابض انتظامیہ نے میر واعظ کو بدھ کی صبح ساڑے نو بجے کے قریب گھر میں نظربندی سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شاہد الاسلام نے کہا کہ خود انہیں بھی گھر سے باہر آنے سے منع کیا گیا۔ یاد رہے کہ حریت فورم ممتاز حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون او ر شہدائے حول کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئی16تا21مئی ’’ہفتہ شہادت‘‘ منارہی ہے۔’’ ہفتہ شہادت‘‘ کے پروگراموں کے سلسلے میںبدھ کے روزسرینگر میں فورم کے صدر دفتر پر ’’تنازعہ کشمیر کا حل :امن کا نقیب استحکام کا ضامن‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھاجس کی صدارت میر واعظ عمر فاروق نے کرنا تھی۔