مئی کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی کی پیداوار رہی،سب سے زیادہ 9579میگا واٹ بجلی آئی پی پیز نے پیدا کی،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا ٹوئٹر پر بیان

بدھ 17 مئی 2017 20:12

مئی کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی  کی پیداوار رہی،سب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ16مئی کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی کی پیداوار رہی،سب سے زیادہ 9579میگا واٹ بجلی آئی پی پیز نے پیدا کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںوزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 16مئی سہ پہر3بجے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی کی پیداوار رہی۔سب سے زیادہ آئی پی پیز سے 9ہزار 579میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2ہزار 901میگاواٹ،پانی سے 5ہزار 240میگاواٹ بجلی حاصل ہوئی ۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :