صوابی،حج تر بیتی کمیٹی کا چوتھا تر بیتی کورس 21 ،پانچواں 24مئی کو منعقد ہو گا

بدھ 17 مئی 2017 20:20

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام چوتھا تر بیتی کورس 21مئی کی صبح آٹھ بجے بمقام اسماعیلہ اور اور پانچواں کورس 24مئی صبح آٹھ بجے ترکئی ہائوس حجرہ شہرام خان اور لیاقت خان ترکئی میں منعقد ہو گاجس میں مرکزی صدر الحاج محمد حیات خان کے علاوہ ضلعی صدر حاجی سعید اللہ خان ، جنرل سیکرٹری منور شاہ اور دیگر اراکین عازمین حج کو حج کے پانچ آیام، عمرہ ، سفر مدینہ اور دیگر مناسک حج پر تفصیلی لیکچر دینگے ۔

(جاری ہے)

ضلعی میڈیا انچار ج حاجی محمد شعیب نے ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے عازمین حج مر دانہ و زنانہ سے اس تر بیتی کورس میں بر وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :