مولانافضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں، دونوں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں ،ْعبد القاد ربلوچ

بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے گی اور نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا ،ْ وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور(سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں، دونوں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں ،ْ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے گی اور نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اکثریت کی رائے کو دیکھنا ہے، ہم نے وہ کرنا ہے جو فاٹا کی عوام کے مفاد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اب ان پر عمل درآمد کرانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں، دونوں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے مشاورت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے گی اور نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ، معاشی مسائل اور زراعت جیسے شعبوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کے حوالے تمام معاملات احسن انداز میں حل ہوچکے ہیں اب اس حوالے سے باتیں کرنا درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :