شیر درندہ صفت جانور، کمزدوروں کو کھا جاتا ہے ‘ سونامی بھی کوئی اچھا لفظ نہیں ‘ خیبر پختونخوا کو دیکھو تو نئے پاکستان کے ا ثرات دور دور تک نظر ہیں آتے ، سونامی کے اثرات ضر ور نظر آ رہے ہیں ‘ نئے پاکستان والوں سے کوئی خوش نہیں ‘ سبھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ان سے بچائیں ‘ بلاول ‘ آصفہ ‘ بختاور اور میں انتخابی مہم چلائیں گے ‘ اس بار چاروں صوبوں سمیت پورے پاکستان میں پی پی پی کی حکومت آئے گی‘ ہم نے اپنے دور میں مہنگے پٹرول کے باوجود سستی بجلی فراہم کی تھی ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ کیا تھا

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ ا آصف علی زرداری کا پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 17 مئی 2017 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شیر تو درندہ صفت جانور ہے اور کمزدوروں کو کھا جاتا ہے ‘ سونامی بھی کوئی اچھا لفظ نہیں ہے ‘ خیبر پختونخوا کو دیکھو تو نئے پاکستان کے ا ثرات دور دور تک نظر ہیں آتے جبکہ سونامی کے اثرات ضر ور نظر آ رہے ہیں ‘ نئے پاکستان والوں سے کوئی خوش نہیں ‘ سبھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ان سے بچائیں ‘ بلاول ‘ آصفہ ‘ بختاور اور میں انتخابی مہم چلائیں گے ‘ اس بار چاروں صوبوں سمیت پورے پاکستان میں پی پی پی کی حکومت آئے گی‘ ہم نے اپنے دور میں مہنگے پٹرول کے باوجود سستی بجلی فراہم کی تھی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں 5 دن یہاں آپ کے رہا ہوں او رآئندہ بھی آتا رہوں گا۔ مجھے خیبر پختونخوا کی دھرتی سے پیار تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ اس دھرتی نے پاکستان بنانے اور اسے سنبھالنے میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ کچھ نا سمجھ لوگو ں کی طرف سے ہم پر تھوپی گئی جنگ میں بھی سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے نے دی ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ ایشین اور کیلئے ہمارے ہاں جو مائنڈ سیٹ تیار کیا گیا اس کا خاتمہ کرنا تقریباً نا ممکن ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے دور میں یو این کی پہلی تقریر میں بھی یہی کہا تھا کہ ہم مائنڈ سیٹ کی جنگ ہار رہے ہیں جس سے نقصان صرف مسلم دنیا کا ہے۔ مارنے والے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتا ہے اور مرنے والا بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگاتا ہے۔ جس کی گردن کٹی وہ بھی کلمہ گو اور جس نے گردن کاٹی وہ بھی کلمہ گو ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہم اپنے جوانوں کے ساتھ ہیں ۔ اپنے دور میں ہم نے سوات آپریشن کیا اور 3 مہینے میں سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ موجودہ جنگ میں بے گھر ہونے والوں کاکوئی پریشان حال نہیں ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہداء کے و الدین سے ملا تو ان کی دھکو ں بھری باتیں سن کر میں آبدیدہ ہو گیا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید بچوں کی انکوائری اوپن کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سرکاری ملازمتوں کی اور پاکستان کی دھرتی کی املاک ہیں۔ ایسا فروخت مت کریں نئے پاکستان میں کسی نے نہیں کہا کہ وہ خوش ہے۔ سب کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ان سے بچائیں۔ میاں صاحب فاٹا کے لوگوں کی خواہشات کے برعکس فاٹا بل کے کر آئے ہیں ایسا نہیں چلے گا۔

میاں صاحب فاٹا والوں کو لالی پاپ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دو بارہ اقتدار میں آئے گی تو سب کے ساتھ انصاف ہو گا۔ دورہ پشاور سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہے میں نے یہاں کہیں نیا پاکستان نہیں دیکھا۔ آپ نے دیکھا ہو تو بتا دیں ہم اپنے دور میں پولیس اور اساتذہ سمیت تمام اداروں میں ڈیڑھ سو فیصد تنخواہیں بڑھائیں ۔ آصف زرداری نے کہاکہ آج ہمارے پاس فاضل گندم ہے۔

حکومت گندم کو باہر بھیجنے کا انتظام کرے۔ پی پی پی پی صدر نے کہا کہ ای ک طرف والا کہتا ہے کہ میں شیر ہوں شیر تو درندہ ہوتا ہے اور کمزور لوگوں کو کھا جاتا ہے۔ دوسری طرف والا کہتا ہے میں ہیرو ہوں اور نیا پاکستان بنا دوں گا۔ اپنے آپ کو سونامی سے منسوب کرتے ہیں سونامی سے تو تباہی آتی ہے اور کے پی کے میں تباہی صاف نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معزز عدالت نے بھی کسی کو کرپشن کے اوپر ’’گاڈ فادر‘‘ کہہ دیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ‘میں بلاول ‘ آصفہ اور بختاور بھی مہم چلائیں گے۔ پنجاب ‘ کے پی کے ‘ بلوچستان ا ور سندھ سمیت پورے پاکستان میں پی پی کی حکومت بنا کے دکھائیں گے۔ …(رانا)