نادرا حکام مودی کی سنت نہ اپنائیں،عوام کے حج اور عمرہ میں رکاوٹیں مت پید ا کریں ، پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈ ریلیز کر کے اپنے ہی وعدے کو عملی جامہ پہنائیں،

امیر جماعت اسلامی پشاورصابر حسین اعوان کی وفد سے گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاوروسابق ممبرقومی اسمبلی صابر حسین اعوان نے کہا ہے کہ نادرا حکام مودی کی سنت نہ اپنائیںاور عوام کے حج اور عمرہ کے سفر میں رکاوٹ پیدا نہ کریں ، نادرا حکام پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈ ریلیز کرنے کے اپنے ہی وعدے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائیں،ناد را حکام اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر عوام جو پہلے ہی لوڈ شیڈنگ ، بیروزگاری اوردیگر زیادتیوں کا شکار ہیں سخت احتجا ج پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نشتر آباد میں عوامی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں نادرا حکام عوام کو گھنٹوں دھوپ میں کھڑا رکھ کر آخر میں ایک چٹ تھما کر ٹھینگا دکھا دیتے ہیں،ناد را حکام اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر عوام جو پہلے ہی لوڈ شیڈنگ ، بیروزگاری اوردیگر زیادتیوں کا شکار ہیں سخت احتجا ج پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ نادرا سمیت تمام حکومتی ادارے عوام کے ٹیکسوں پر پلتے ہیں اور قانون عوام کے خادم ہیں لہٰذا وہ اپنی حیثیت پہچانیںاور عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کر کے اپنے خادم ہونے کا ثبوت دیں۔