فردوس عاشق اعوان نے پھر سے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 مئی 2017 19:25

فردوس عاشق اعوان نے پھر سے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید ..
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی2017ء) فردوس عاشق اعوان نے پھر سے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاحال تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت سے بات چیت جاری ہے۔ کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر لوں گی۔