صومالیہ میںکار بم دھماکہ، بم ڈسپوزل سکوارڈ کی3 اہلکار ہلاک

بدھ 17 مئی 2017 23:37

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کے 3اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے واداجیر ضلع میں کار میں نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب سیکورٹی اہلکار اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاحال کسی بھی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم القاعدہ سے منسلک صومالوی گروپ الشباب ملک میں ہونے والے تمام بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔ الشباب نامی گروپ محمد عبد اللہ الہی کی جانب سے اس کے خلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد موغادیشو میں سرگرم ہے ، اس دوران مذکورہ گروپ نے ہوٹلز، آرمی کیمپس اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناچکا ہے۔