رومانیہ میں تارکین وطن کی بازیابی کیلئے امیرمقام کا پاکستانی سفیرسے رابطہ

بدھ 17 مئی 2017 23:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے رومانیہ میں اغواء ہونیوالے سوات اوردیگرعلاقوںسے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی بازیابی کے حوالے سے رومانیہ میںپاکستانی سفیرشاہداحمدخان سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کرکے پاکستانیوںکی جلدبازیابی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے اغواء ہونیوالے پاکستانیوںکامکمل ڈیٹاپاکستانی سفیرکوفراہم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے تعاون درکارہوگی کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کیاجاسکتاہے مگرسوات سمیت دیگرعلاقوںکے پاکستانیوںکی جلدبازیابی کوہرصورت یقینی بنایاجائے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اغواء ہونیوالوںکے دکھ دردمیںبرابرکاشریک ہوں،انکے تکالیف محسوس کرتاہوں، لواحقین خاطرجمع رکھیںانکے پیاروںکی بازیابی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا،انکی بازیابی تک چھین نہیںآئیگا۔

متعلقہ عنوان :