پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی پراحتجاج ریکارڈکروادیا

اقوام متحدہ کےفوجی مبصرگروپ کاجی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ،بھارتی اشتعال انگیزی پراحتجاج ریکارڈکروایاگیا،فائرنگ سےایک شہری شہید اور15زخمی ہوئے،بھارتی فوج نے چھوٹے،خودکاراوربھاری ہتھیاراستعمال کیے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 مئی 2017 20:10

پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی پراحتجاج ریکارڈکروادیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17مئی2017ء) :پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی پراحتجاج ریکارڈکروادیا،پاک فوج نے بھارتی سیزفائرکی خلاف ورزی پراحتجاج اقوام متحدہ کے فوجی مبصرکوریکارڈکروایا۔آئی ایس پی آرکے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ نے پاک فوج کی دعوت پرجی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

جس میں پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی پراحتجاج ریکارڈکروایا۔

بھارتی فوج نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے سبزکوٹ،ٹانڈر،کھوئی رٹہ،کوٹ کوتیرا،بروہ اور کیرالہ سیکٹرزپربھی بلااشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج نے 10،13اور 16مئی کوشہری آبادی کرنشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 15زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے چھوٹے، خودکاراوربھاری ہتھیاراستعمال کیے۔