طلبا ملازمت تلاش کرنے کی بجائے انٹرپرینیورشپ کے ذریعے نوکریاں دینے والے بنیں، ڈاکٹر نظام الدین

بدھ 17 مئی 2017 23:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے انٹرپرینیورشپ کے مواقعوں سے نوکریاں دینے والے بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں منعقد ہ جلسئہ عطائے اسناد میں شرکاء سے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ بینکنگ فناس کے مضمون کی مارکیٹ میں بہت اہمیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروباری ادارے یونیورسٹیوں میں کی جانے والی تحقیق سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیمی معیار کاروباری اداروںاور صنعتوں کی ترقی اور نئی جہتوں کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ اور انشورنس کے شعبوں کیلئے سپیشل سرٹیفائیڈ کورسز پڑھائے جانے چاہئے۔ انہوں نے طلبہ کو مارکیٹ میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی نصیحت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور تمام مضامین کے نصاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دوبارہ مرتب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ یونیورسٹی میں کلچر کو فروغ دے رہی ہے اور اساتذہ کو بہترین تحقیق پر اانسینٹو ایوارڈز بھی دیئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک سے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے طلبہ کو بینکنگ ، فنانس اور انشورنس کے شعبوں میں خاص ترجیح دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اسلامک بینکنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بہت جلد ایم بی اے اور پوسٹ گرایجوئیٹ ڈپلومہ بھی کالج میں شروع کرایا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ کالج کے زیر اہتمام طلبہ کو عملی تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر ورکشاپس اور فیلڈ کے دورے کرائے جاتے ہیں۔ قبل ازیں سیشن 2009-2015کے 525گرایجوئٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :