افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازمین کے اغواء پر احتجاج

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے سفارتکاری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، احتجاجی مراسلہ عبدالناصر یوسفی کے حوالے

بدھ 17 مئی 2017 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کو دفتر خارجہ طلب کر کے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازمین کے اغواء پر احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سفارتی ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازمین کے اغواء پر احتجاج کیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے سفارتکاری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :