پولیٹکل حکام خیبرایجنسی کا دورافتادہ علاقہ پسیدخیل کادورہ

بدھ 17 مئی 2017 22:54

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد اور تحصیلدار ارشادخان نے دورافتادہ علاقہ پسید خیل کا دورہ کیا اس موقع پر علاقے کے مشران نے اے پی اے کو علاقے کے مسائل پانی ،بجلی اور علاقے کے سرکاری سکولز میں طلباء کو درپیش مشکلات سے اگاہ کیا اے پی اے لنڈیکوتل نیاز محمد نے علاقہ پسیدخیل میں قدرتی پانی کے چشمے کا دورہ کیا اور وہاں پر کام شروع کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کردئے تاکہ علاقے کے عوام کو پانی کے مشکلات میں کمی اجائے انہوں نے علاقے کے مشران کو یقین دلایا کہ علاقے میں صحت ،تعلیم ،پانی اور طلباء کو درپیش مسائل حل کرانے کے لئے بھر پور کوشش کرینگے تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات میں کمی اجائے ،واضح رہے کہ علاقہ پسید خیل اس دور جدید میں پانی جیسے سے بڑی نعمت سے محروم ہیں یہاں پانی کے کوئی بڑے منصوبے پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ہیں یہاں کے خواتین دور دراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہوگئی ہیں جوکہ متعلقہ حکام کے لئے سوالیہ نشان ہیں

متعلقہ عنوان :