جعلی ڈگری کی بنیاد پر او جی ڈی سی ایل میں نوکری اور ترقی دینے کا معاملہ

ٹیکنیکل آفیسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کہ عدالت پیش کر دیا،عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 17 مئی 2017 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) جعلی ڈگری کی بنیاد پر او جی ڈی سی ایل میں نوکری اور اس کے بعد ترقی حاصل کرنے والے ٹیکنیکل آفیسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کہ عدالت پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم بشیر احمد بشیر کو گزشتہ روز سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ٹیکنیشن پروڈکشن کے جعلی ڈپلومہ کی بنیاد پر آئل اینڈ گیس روگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) میں ملازمت حاصل کی، بعد ازیں ملزم نے ترقی کے حصول کے لیے بی اے کی ڈگری جمع کرائی جسے ڈیپارٹمنٹ نے تو ویریفائی کر دیا مگر بہاالدین ذکریا یونیورسٹی سے تصدیق کرانے پر مزکورہ ڈگری جعلی نکلی۔

ایف آئی نے عدالت سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جسے فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد بشر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :