علامہ علی غضنفرکراروی کے انتقال پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 17 مئی 2017 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک علماء ونگ کے مرکزی رہنما معروف مذہبی و سیاسی شخصیت علامہ علی غضنفرکراروی کے انتقال پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ،اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ علی غضنفر کراروی نے ساری زندگی فروغ اتحاد امت کیلئے گزاری ،بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کیلئے ان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔

مرحوم کے انتقال سے ملک ایک مذہبی رہنما اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیاہے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ میر آصف اکبر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد ودیگر رہنمائوں نے بھی علامہ علی غضنفر کراروی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مذہبی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ڈاکٹر طاہر القادری کے فروغ امن کے پیغام کی ترویج و اشاعت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے رفیق اور قریبی ساتھی تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء مرحوم کے انتقال پر دکھی ہیں اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :