پشاور:جنگوں سے صرف مسلمانوں کا نقصان ہو رہا ہے، صدر آصف علی زرداری
ہم نے بی بی کے وعدے کے مطابق سوات میں پاکستان کا جھنڈہ لہرایا تھا ناسمجھ لوگوں کی وجہ سے پاکستان پر جنگ تھوپی گئی،خیبر پختونخوا میں کہیں بھی نیا پاکستان نہیں دیکھا، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی پریس کانفرنس
بدھ 17 مئی 2017 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پشاور میں سرکاری ملازمین سے ملاقاتیں ہوئیں، کسی نے نہیں کہا کہ وہ خوش ہیں۔سابق صدر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں۔
انہو ںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں کہیں بھی نیا پاکستان نہیں دیکھا،مجھے تو یہاں پرانا پاکستان بھی خراب ہوتا ہوااور اجڑا ہوا نظر آیا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم نہیں چلائی،وہ آر او انتخابات تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیر اب شیر نہیں درندہ ہے،شیر ہر کمزور چیز کو کھاجاتا ہے، میاں صاحب بھی کہہ رہے ہیں کبوتر کو کھاوں گا۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ بلاول اور میں پنجاب اور بلوچستان میں، جبکہ آصفہ اور میری بہن سندھ میں انتخابی مہم چلائیں گی،اس دفعہ آراوانتخابات کوبرداشت نہیں کیا جائے گا، پولنگ اسٹیشن سے رزلٹ لے کر اٹھیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو نہیں لگتا کہ خیبرپختونخوامیں کوئی نئی جماعت آئے گی،سونامی سے تباہی ہوتی ہے، امید ہے خیبرپختونخوا میں اگلی دفعہ سونامی نہیں آئے گا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب ون سائیڈڈ اسٹوری ہے،حکومتی پارٹی میں وزراء ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتیں نہیں کرتے،چیف جسٹس نے کسی کو گاڈ فادر کہا ہے تو اب میں کیا کہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے پاکستان میں جیت کر دکھاوں گا، میاں صاحب سے ملک نہیں سنبھالا جا رہا،میاں صاحب سے عالمی امور بھی نہیں چلائے جا رہے،پی ایس پی کو پارٹی نہیں مانتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.