پاکستان کا بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین سے احتجاج

بھارتی فوج نے 13,10 اور 16 مئی کو شہری آبادیوں پر فائرنگ کی، بھاری ہتھیاروں 122 ایم ایم مارٹرز اور توپ خانہ استعمال کیا گیا ۔ بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے،مبصرین کو جی ایچ کیو میں بریفنگ

بدھ 17 مئی 2017 21:11

پاکستان کا بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور جی ایچ کیو میں بریفنگ دی گئی ، بھارتی فوج نے 13,10 اور 16 مئی کو شہری آبادیوں پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین سے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا ۔

فوجی مبصرین کو جی ایچ کیو میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی گئی ۔ بھارتی فوج نے سبز کوٹ ، بروہ ، تانڈر ، کھوئی رٹہ ، کوٹ کئیرہ اور کریلہ سیکٹرز میں فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیاروں 122 ایم ایم مارٹرز اور توپ خانہ استعمال کیا گیا ۔ بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ۔ مبصرین کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ …(م د )