پاک فوج کی اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر بریفنگ، احتجاج ریکارڈ کرایا

بدھ 17 مئی 2017 21:14

پاک فوج کی اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پاک فوج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کوجی ایچ کیو میں بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں اقوام متحدہ کے فوج مبصر کو دعوت دی گئی جہاں پر انھیں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے 13,10اور 16مئی کے دوران بھارتی ہتھیاروں ‘22ایم ایم مارٹر اور توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے بروہ‘ سبز کوٹ ‘ تندر ‘کوٹ کترہ اور کریلا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوئے ۔

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔