کوہلو،مرحوم اشرف خان زرکون فٹبال ٹورنامنٹ ،سپر مری فٹبال کلب نے جیت لیا

بدھ 17 مئی 2017 21:26

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) مرحوم اشرف خان زرکون فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سپر مری فٹبال کلب نے اپنے نام کرلی تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپر مری کلب اور افغان کلب کے درمیان فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی مکمل کوشش کی مگر مقررا وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پلنٹی پر کیا گیا اسطرح میچ سپر مری فٹبال کلب نے یہ میچ 3-2سے اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

فٹبال میچ کے مہمان خصوصی رسالدار شیرایم مری ‘ایکسین بی اینڈ آر‘فضل ایم زرکون ‘نیوٹریشن آفیسر سمی زرکون ‘سپورٹ آفیسر جمہ خان مری ‘نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور حوصلہ افزائی کی فائنل میچ کو یاد گار بنانے کے لیئے شاہیقینوں کے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوف میچ سے خوف لطف اندروز ہوئے۔

متعلقہ عنوان :