کے الیکٹرک، حیسکواور سیپکو کا قبلہ درست کرنے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

بدھ 17 مئی 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ اور عوام کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ہے، کے الیکٹرک، حیسکواور سیپکو، اپنی نااہلی وکرپشن کو چھپانے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو سخت اذیت سے دوچارکردیا ہے،ان کا قبلہ درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے سہون سمیت سندھ میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے قیمیتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف قرارداد کی منظوری ایک اچھا قدم ہے تاہم اسندھ حکومت کی بے حسی کی وجہ سے تھر میں معصوم بچوں کی اموات پر بھی قرارداد پیش ہوتی تو بہتر ہوتاکیوں کہ صرف رواں سال ابتک تھر میں ڈیڈھ سو سے زائد بچے غذائی قلت اور طبی سولیات کے فقدان کی وجہ سے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہروں میں 10سے 12اوراور دیہات میں 12سی20گھنٹے لوڈشیڈنگ سندھ کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اور مذاق کے مترادف ہے۔سخت گرمی کے باجود 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ نے حکمرانوں کے تمام دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے،کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام اس ظلم کیخلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی۔مہنگائی سے لیکر بجلی کی لوڈشیڈنگ تک تاحال حکمرانوں نے قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔صوبائی امیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شریف کی آمد آمد ہے حکمران کم از کم رمضان شریف کے مقدس ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کریں۔#

متعلقہ عنوان :