خیبر پختونخوا حکومت گرڈ سٹیشن کے لئے زمین نہیں دیتی، مختلف علاقوں میں 18سی20لوڈ شیڈنگ ہو گی،عابدشیرعلی

بدھ 17 مئی 2017 21:34

خیبر پختونخوا حکومت گرڈ سٹیشن کے لئے زمین نہیں دیتی، مختلف علاقوں میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرڈ سٹیشن کے لئے زمین نہیں دیتی۔ مختلف علاقوں میں 18سی20لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے میں لوڈشیڈنگ وہاں ہو رہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔

کے پی کی289فیڈرز پر بجلی چوری ہو رہی ہے۔ 110فیڈرز پر لائن لاسز ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی چوری ہونے والے فیڈرز پر18سی20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔ انہںو نے کہا کہ کے پی کے حکومت گرڈ سٹیشنز کے لئے زمین بھی نہیں دیتے۔ ہم نے ایک گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے کے پی کے حکومت کو پیسے بھی دیئے لیکن ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود بھی زمین نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فوج کے اوپر سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں فساد ہو۔ یہ سوشل میڈیا کا استعمال کر کے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈان لیکس پر چوہدری نثار نے حکومت کا موقف اچھے طریقے سے پیش کیا ہے۔(علی)

متعلقہ عنوان :