پاک سرزمین پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز

کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران اور کارکنان نے گلی گلی، محلے اور بازاروں کا تفصیلی دورہ

بدھ 17 مئی 2017 21:38

پاک سرزمین پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران اور کارکنان نے گلی گلی، محلے اور بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا گیا اور عوام الناس کو سید مصطفی کمال کے ملین مارچ کی بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ اور احتجاج کے اگلے مرحلے کے حوالے سے سیدھا مصطفی کمال کا پیغام پہنچایا گیا، اس موقع پر عوام کی جانب سے مصطفی کمال کے انکے حقوق کیلئے کی جانے والے جدوجہد، 18 روزہ پریس کلب پر دھرنا اور ملین مارچ کے کامیاب انعقاد پر سراہا اور سندھ حکومت کی پر امن و نہتے خواتین، بچوں بزرگوں اور نوجوانوں پر بلا جواب شیلنگ، لاٹھی چارج اور بد ترین تشدید پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا، عوام الناس نے اس موقع پر پی ایس پی پی جے وفد کو مصطفی کمال کے اگلے احتجاجی مرحلے میں اپنے بھرپور تعاون اور قدم بہ قدم ساتھ چلنے کا یقین دلایا۔