وزیراعظم کے مشیر انجینئر رومانیہ میں پاکستانی سفیرشاہداحمدخان سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ

رومانیہ میں اغواء ہونیوالے تارکین وطن کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت

بدھ 17 مئی 2017 21:42

وزیراعظم کے مشیر انجینئر رومانیہ میں پاکستانی سفیرشاہداحمدخان سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے رومانیہ میں اغواء ہونیوالے سوات اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی بازیابی کے حوالے سے رومانیہ میں پاکستانی سفیرشاہداحمدخان سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کرکے پاکستانیوں کی جلدبازیابی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے اغواء ہونیوالے پاکستانیوں کامکمل ڈیٹاپاکستانی سفیرکوفراہم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے تعاون درکارہوگی کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کیاجاسکتاہے مگرسوات سمیت دیگرعلاقوں کے پاکستانیوں کی جلدبازیابی کوہرصورت یقینی بنایاجائے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اغواء ہونیوالوں کے دکھ دردمیں برابرکاشریک ہوں،انکے تکالیف محسوس کرتاہوں، لواحقین خاطرجمع رکھیں انکے پیاروں کی بازیابی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا،انکی بازیابی تک چھین نہیں آئیگا۔

متعلقہ عنوان :