حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احمد فیض کی بریت کے لئے درخواست کی سماعت 7جون تک ملتوی

بدھ 17 مئی 2017 21:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں مرکزی ملزم احمد فیض کی جانب سے بریت کے لئے دائر درخواست کی سماعت 7جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی تو ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ احمد فیض حاجیوں کے لیے کرائے کی عمارات حاصل کرنے کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا ، احمد فیض نے صرف دو عمارتوں کا کمیشن 13 لاکھ 7 ہزار سعودی ریال وصول کیا،احمد فیض کافی عرصہ مفرور رہا، 16 جون 2014کو گرفتار کیا گیا، سپیشل جج سنٹرل نے ملزم کو 27 جنوری کو 18 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ۔

سماعت کے دوران ملزم کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ احمد فیض کے وکیل عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں التوا کی درخواست منظور جائے جس پر عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :