کو ئٹہ,بلوچستان نیشنل پارٹی کی نعیم مری کی مسخ شدہ لاش پھینکنے کی شدید مذمت

خانہ ومردم شماری میں پیسنل کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ,بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 17 مئی 2017 21:54

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ وڈیرہ نواز مری کے فرز ند پارٹی کے یونٹ سیکرٹری اورنگزیب کے بھائی نعیم مری جو عرصہ دراز سے لاپتہ تھے اور آج اس کی مسخ شدہ لاش پھینکنے کی شدید الفاظ میںمذمت کی اور کہا گیا کہ ایسے واقعات جو انسانی حقوق کی پامالی ہے حکمران بلوچستان میں امن وامان کی دعوے کر تے ہیں لیکن عملاً حالات میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دے رہی پارٹی کی جانب سے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا دریں اثناء پارٹی بیان میں کہاگیا کہ بولان اور کچھی کے ان علاقوںمچھ، ڈھاڈر، آب گم ، کرتہ میں خانہ ومردم شماری میں پیسنل کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دینگے وہاں مردم شماری کا عملہ ایک تو دور دراز بولان اور کچھی کے علاقوںمیں مردم شماری سے قاصر دکھائی دیتے ہیں اور جن علاقوں میں جا رہے ہیں بہت سے مقامی لو گوں کی شکایتیں آرہی ہیں کہ مردم شماری کا عملہ توجہ کے ساتھ ضلع بولان اور اس کے گرد نواح علاقوں میں ایک سست روی کا شکار ہے اور پیسنل کے استعمال مردم وخانہ شماری کے بر خلاف اقدام ہے مردم شماری کے محکمے ارباب اختیار فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایسے اقدامات کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں بیان میں کہا گیا کہ پارٹی نے جن خدشات وتحفظات کا اظہار کیا تھا اب خانہ ومردم شماری اور ضلعی انتظامیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے معاملات کو باریک بینی سے دیکھیں اس کے برعکس ہم آواز بلند کر تے رہیں گے اور اسی طرح بلوچستان میں جو بلوچ آئی ڈی پیز ہے انہیں بھی مردم شماری میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مردم شماری وخانہ شماری کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن ان علاقوں میں لوگوں کو بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جن میں جھل مگسی، بولان، سبی اور صحبت پور ان علاقوںمیں فوری طور پر مردم شماری اپنے آخری مراحل اور چند روز باقی ہے ان علاقوںمیں جو کام میں سست روری دکھائی دے رہے ہیں اور شکایتیں موصول ہو رہی ہے انہیں فوری طور پر دور کر کے خانہ ومردم شماری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :