افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی،کابل میں دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے پر اجتجاج کیا گیا

بدھ 17 مئی 2017 21:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) دفتر خارجہ نے افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کر کے کابل میں دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے پر اجتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کر کے ان سے کابل میں دو پاکستانی سفارتکاروں کو حراست میں لینے پر اجتجاج کیا گیا ۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل میں دو پاکستانی اہلکاروں کو حراست میں لینا ویانا کنوونشن کی خلاف ورزی ہے ۔افغان سکیورٹی ایجنسی کا یہ قدم برادرانہ تعلقات کے خلاف ہے ۔افغانستان پاکستانی سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اوریہ بھی یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں ۔