روس صدر پیوٹن امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت میں میدان میں آ گئے

جمعرات 18 مئی 2017 01:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت میں میدان میں آ گئے۔ امریکی میڈیا ٹرمپ پر یہ الزام لگا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے روسی حکام کے ساتھ ملاقات میں انہیں اہم معلومات فراہم کیں، جس کے جواب میں پیوٹن نے کہا ہے کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے پیشکش کی ہے کہ وہ ملاقات کا ریکارڈ امریکی کانگریس کو پیش کر سکتے ہیں۔