فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ،آئی ایس پی آر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 18 مئی 2017 10:14

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ،آئی ایس پی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2017ء) فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ دہشتگرد سردارعلی، ابراہیم،رضوان اللہ اورشیر محمد خان کو پھانسی دی گئی۔ مجرموں کو خیبرپختونخوا کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں اور  فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں نے بجلی کی تنصیبات پربھی حملے کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :